جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

دبئی میں عرب خاتون پاکستانی ڈرائیور کو ادائیں دکھا کر ہاتھ کر گئی

datetime 16  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں اب ایک دلکش حسینہ نے ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور پر اچانک پیار نچھاور کرنا شروع کردیا اور اپنی نازک اداﺅں سے اس کا دل باغ باغ کردیا، لیکن جب کچھ دیر بعد ان صاحب نے اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا تو ان پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔
دبئی کریمنل کورٹ میں پیش کئے گئے مقدمہ میں 45 سالہ پاکستانی شخص نے بتایا کہ وہ اپنی گاڑی میں بیٹھے تھے کہ ایک خاتون نے شیشے پر دستک دی۔ جب انہوں نے شیشہ نیچے کیا تو خاتون نے بتایا کہ انہیں کچھ مدد کی ضرورت ہے لہٰذا وہ گاڑی سے نکل کر اس کے ساتھ چل پڑے۔ خاتون قریب واقع عمارت میں داخل ہوئی اور لفٹ میں جاکر تیسرے فلور کا بٹن دبایا۔ جونہی لفٹ روانہ ہوئی تو دلکش خاتون اچانک ٹیکسی ڈرائیور سے بغل گیر ہو گئی اور ان کے ساتھ والہانہ اظہار محبت شروع کردیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاوند کو پسند نہیں کرتی اور کسی اچھے دوست کی تلاش میں ہے۔ ٹیکسی ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ اچانک پیار سے گھبرا گئے اور خاتون کو پیچھے ہٹا کر لفٹ سے باہر آگئے لیکن جب گاڑی میں واپس آکر جیب میں ہاتھ ڈالا تو پرس غائب تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ پرس میں 6400درہم اور گیارہ سو ڈالر موجود تھے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ مشکوک خاتون کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ 32 سالہ خاتون کا تعلق اردن سے بتایا جاتا ہے اور وہ متحدہ عرب امارات میں بیروزگاری کی زندگی گزاررہی ہے۔ مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور عدالت 9 اپریل کو فیصلہ سنائے گی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…