پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

لوگوں کو مرچیں لگا کر لوٹنے والے پاکستانیوں کاگروہ متحدہ عرب امارات میں پکڑا گیا

datetime 16  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شارجہ کے کرائم انوسٹی گیشن محکمے نے 4پاکستانیوں پر مشتمل ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک کمپنی کے منیجر کے چہرے پر مرچیں چھڑک کر اس سے 2لاکھ درہم لوٹ لئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ’مواٹلی‘ میں واقع کمپنی کے ہیڈ آفس کے قریب پیش آیا۔ محکمے کے ترجمان کے مطابق جب تحقیقاتی ٹیم موقع پر پہنچی تو کمپنی کے منیجر کا چہرہ مرچوں سے پُر تھا۔ تحقیقات شروع ہوئی تو ابتدائی طور پر ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا۔ اس نے اعتراف جرم کرلیا اور یہ معلومات بھی دیں کہ 3 اور لوگ بھی اس کے ساتھ شامل تھے۔ اس کی اطلاع پر شارجہ سے بھاگتے ہوئے ایک اور ملزم کو گرفتار کیا گیا اور پھر دیگر دو افراد کو بھی دھرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد میں سے ایک کے کمپنی سے قریبی روابط ہیں اور منیجر کے پاس کیش کی موجودگی کے بارے میں بھی اس ہی نے اپنے ساتھیوں کو بتایا تھا۔ تحقیقات افسر نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنیوں کو کیش کی منتقلی کے دوران حفاظتی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ –



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…