بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

لڑکا ریاضی میں کمزور، دلہن کا شادی سے انکار

datetime 13  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) ایک ہندوستانی دلہن نے صرف اس وجہ سے شادی کرنے سے انکار کر دیا کیوں کہ اس کا دلہا ریاضی کا ایک آسان سا سوال حل کرنے میں ناکام ہو گیا تھا۔  رواں ہفتے بدھ کو شادی کی تقریب میں لڑکی نے اپنے دلہا کا ریاضی کا امتحان لیا اور جب اس نے کچھ سوالات غلط حل کیے تو دلہن نے شادی کی تقریب سے واک آؤٹ کر دیا۔ لڑکی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ 15 جمع 6 کتنے ہوتے ہیں تو دلہا نے اس کا جواب 17 دیا، جو کہ بالکل غلط تھا۔

مزید پڑھئے: فیس بک پر عشق : جنوبی افر یقی لڑکی پاکستان پہنچ گئی

مقامی پولیس افسر راکیش کمار کے مطابق یہ واقعہ رواں ہفتے بدھ کو ریاست اتر پردیش کے شہر کان پور کے انڈسٹریل ایریا کے قریب واقع رسول آباد گاؤں میں پیش آیا۔ دلہا کے خاندان نے لڑکی کو راضی کرنے کی کوشش تاہم وہ اپنی بات پر قائم رہی، جس کا موقف تھا کہ لڑکے نے اپنی تعلیم کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا۔ لڑکی کے والد موہر سنگھ نے بتایا کہ لڑکے والوں نے دلہا کی تعلیم کے بارے میں انھیں اندھیرے میں رکھا، کیونکہ ایک پہلی جماعت کا طالب علم بھی یہ سوال حل کر سکتا ہے۔ پولیس افسر کمار نے بتایا کہ مقامی پولیس نے دونوں خاندانوں کے درمیان مصالحت کرائی اور شادی سے پہلے دیئے جانے والے تحفے تحائف اور زیورات واپس کروائے۔

مزید پڑھئے: تصویر میں نمو دار بچی نے رونگٹے کھڑے کر دیئے

گزشتہ ماہ بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب ایک ہندوستانی دلہن نے شادی کی تقریب میں دلہا کو دورہ پڑ جانے کے باعث شادی میں شریک ایک مہمان سے شادی کر لی تھی۔ مذکورہ لڑکی کا بھی موقف تھا کہ اسے لڑکے کی بیماری سے لاعلم رکھا گیا تھا۔ ہندوستان میں زیادہ تر شادیاں خاندان کی مرضی و پسند سے طے کی جاتی ہیں اور ایک دو ملاقاتوں کے علاوہ دلہا دلہن ایک دوسرے کو نہیں جان پاتے، یہی وجہ ہے کہ اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…