تصویر میں نمو دار بچی نے رونگٹے کھڑے کر دیئے

13  مارچ‬‮  2015

سڈنی(نیوز ڈیسک) ترقی یافتہ ممالک میں جنوں، بھوتوں اور روحوں پر یقین کرنے والے لوگ بہت کم پائے جاتے ہیں مگر آسٹریلیا میں ایک روح کی تصویر نے سب کی توجہ کھینچ لی اور ہر کوئی اس کے متعلق بات کررہا ہے۔کوئنز لینڈ سے تعلق رکھنے والے آسٹریلوی شہری کم ڈیوی سن اپنی دوست جیسی لو اور تین بچیوں کے ساتھ دریائے لوکائر کے مشہور مقام مرفیزہول میں تیراکی کررہے تھے اور اس دوران انھوں نے ایک تصویر بنوائی۔جب کم ڈیوی سن نے اس تصویر کو دیکھا تو ان کے رونگٹے کھڑے ہوگئے کیونکہ اس میں ان کی تین بچیوں کے ساتھ ایک اور بچی کا دھندلا چہرہ بھی نظر آرہا تھا جس نے ایک ہاتھ ان کے کندھے پر اور دوسرا ان کی ننھی بیٹی کے بازو پر رکھا ہوا تھا۔کم اور ان کی دوست کا کہنا ہے کہ جب تصویر بنائی گئی تو ان کے علاوہ وہاں کوئی نہ تھا بلکہ دور دور تک کوئی انسان موجود نہ تھا اور بچیوں کی تصویر کے ساتھ پراسرار چہرے کو دکھ کر ان پر دہشت طاری ہے۔اس واقعے کی خبریں شائع ہونے کے بعد یہ تفصیلات بھی سامنے آگئیں ہیں کہ جس جگہ پر کم اور ان کی بچیاں تیراکی کررہی تھیں عین اسی جگہ پر تقریباً 100 سال پہلے ایک 13 سالہ بچی ڈورین سلیوان ڈوب کر ہلاک ہوگئی تھی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈورین کی روح اس جگہ بھٹکتی رہتی ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ ڈورین کسی تصویر میں ظاہر ہوئی ہے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…