منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

datetime 4  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرشنا(این این آئی)بھارت میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں ڈاکٹر نے اپنے پورے خاندان ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست یوپی کے ضلع کرشنا کے سب سے بڑے شہر وجئے واڑہ میں 40 سالہ آرتھوپیڈک ڈاکٹر نے منگل کی صبح پیٹاماتا پولیس اسٹیشن کی حدود میں اپنی رہائش گاہ پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے سے پہلے اپنی ماں، بیوی اور دو بچوں کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ آرتھوپیڈک سرجن کے انتہائی قدم کی وجہ مالی پریشانی ہوسکتی ہے۔مرنے والوں کی شناخت دراوت سری نواس (40)، اس کی بیوی اوشا رانی (36)، دو بچے سیلجا (9)، سریہان (6) اور اس کی ماں رامانما (65) کے طور پر کی گئی ہے۔

اس واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب گھریلو ملازمہ رہائش گاہ پر پہنچی اور سرینواس کی لاش کوریڈور کے پاس لٹکی ہوئی نظر آئی۔ اس نے فورا پڑوسیوں کو آگاہ کیا اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کے بارے میں دریافت کیا۔ سراغ لگانے والی ٹیم، سنیفر ڈاگ اور فنگر پرنٹس کے ماہرین نے گھر سے شواہد اکٹھے کئے جبکہ پولیس کو سرینواس کی لاش گھر کے دروازے پر ملی جب کہ خاندان کے باقی افراد کی لاشیں گھر کے اندر موجود تھیں۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے کہا کہ خاندان کے سربراہ ڈاکٹر سرینواس ایک پرائیویٹ اسپتال میں کام کرتے تھے اور بعد میں انہوں نے اپنا ایک اسپتال شروع کیا۔انہوں نے مختلف اداروں سے قرضہ لیا۔ ہسپتال کے خسارے میں جانے اور بھاری قرضوں کے بوجھ کے بعد افسردہ سرینواس نے بوجھ کم کرنے کے لیے ہسپتال کو دوسرے شخص کے حوالے کر دیا۔مالی مسائل کو برداشت کرنے سے قاصر، سری نواس نے انتہائی قدم اٹھایا۔ ہمیں شبہ ہے کہ اس نے اپنے خاندان کے تمام افراد کو چاقو سے گلا کاٹ کر قتل کیا اور بعد میں خودکشی کر لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…