لندن(نیوز ڈیسک )دنیا بھر میں انسانوں کی رہائش کیلئے ان کی خواہش کو مد نظر رکھ کر گھروں کی سجاوٹ اور تعمیر کی جاتی ہے لیکن بر طانیہ میں ایک نجی الیکڑانک مصنو عات بنانے والی کمپنی نے پالتو کتوں کیلئے لگژری گھر تیار کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔چھوٹے سے ڈ بوں کی شکل میں بنائے گئے اس ڈاگ ہاﺅس میں کتوں کی پسند کر مد نظر رکھتے ہو ئے اس میں ان کی خوارک کیلئے آٹومیٹک مشین بھی مو جود ہے جسے وہ اپنے پنجوں سے دبا کروقت بے وقت اپنا پیٹ بھر سکتے ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ اس ہاﺅس میں کتوں کی ایکسر سائز کیلئے ٹریڈ مل،سوئمنگ پول،ٹی وی،مصنو عی گھاس،نرم وملائم بستر اور دیگر سہولیات بھی مو جود ہے جسے بر طانوی شہر برمنگھم میں منعقد ہ ڈاگ شو میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا، جسے دیکھ کر لوگوں نےپسندیدگی کا اظہار کیا اور ڈیزائنر کو داد دی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں