لندن(این این آئی)برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرینِ نفسیات اور طبی محققین کی ایک تازہ ترین سائنسی تحقیق میں
یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ روزانہ صرف تیس منٹ کھلی فضا میں تیز قدم چلنے سے ذہنی دبا، ڈپریشن اور بے چینی کی علامات میں چالیس فیصد تک نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف طبی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سائنسدانوں نے پانچ برس تک بیس ہزار افراد کی روزمرہ جسمانی سرگرمیوں اور دماغی صحت کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ نتائج مرتب کیے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ باقاعدہ چہل قدمی سے انسانی دماغ میں ایسے قدرتی کیمیائی اجزا اور خوشی کے ہارمونز خارج ہوتے ہیں جو مزاج کو خوشگوار بناتے اور نیند کے معیار کو بہتر کرتے ہیں۔ ماہرینِ صحت کا کہنا تھا کہ ابتدائی درجے کے ذہنی تنا کے شکار افراد کے لیے روزانہ ورزش مہنگی ادویات سے زیادہ مثر ثابت ہوئی ہے۔



















































