بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

یہ 6 ادویات ہرگز نہ خریدیں ! ہنگامی الرٹ جاری

datetime 21  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ملک بھر خصوصاً پنجاب میں جعلی ادویات کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چھ اہم ادویات کے مخصوص بیچز کے بارے میں فوری الرٹ جاری کر دیا ہے، جنہیں انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق لیبارٹری جانچ کے دوران ان ادویات کے کچھ بیچ نمبرز غیر معیاری اور جعلی ثابت ہوئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر مارکیٹ سے ہٹانے اور موجودہ اسٹاک ضبط کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کالا موتیا کے علاج میں استعمال ہونے والے آئی ڈراپس “گلینٹرم” جعلی نکلے ہیں، جن کے استعمال سے بینائی کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اسی طرح خواتین کی صحت اور حمل سے متعلق تین مختلف ادویات بھی معیار پر پوری نہ اتر سکیں۔ فنگل انفیکشن کے لیے استعمال ہونے والی دوا “ٹیربی ڈرم” بھی غیر مؤثر قرار دی گئی ہے، جبکہ ہارمون تھراپی اور ٹشوز کی بحالی کے لیے استعمال ہونے والا ایک انجکشن بھی جعلی پایا گیا۔

ادارے نے صوبائی ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز اور ڈسٹری بیوٹرز کے پاس موجود ان ادویات کو فوری طور پر تحویل میں لیں اور مزید فروخت روک دیں۔

مزید یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان مخصوص بیچز کی تیاری کسی مستند فارماسیوٹیکل کمپنی کے بجائے غیر قانونی ذرائع سے کی گئی تھی۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ادویات خریدتے وقت بیچ نمبر اور رجسٹریشن کی تصدیق ضرور کریں اور کسی بھی مشکوک دوا کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔

ماہرین کے مطابق جعلی آئی ڈراپس اور ہارمونل ادویات کا استعمال نہ صرف بیماری کو بڑھا سکتا ہے بلکہ مستقل نقصان یا پیچیدہ طبی مسائل کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…