جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

کراچی میں ادویات کی سب سے بڑی مارکیٹ سیل کردی گئی

datetime 26  مارچ‬‮  2026 |

کراچی (نیوز ڈیسک)ملک کی سب سے بڑی ہول سیل ادویات مارکیٹ کو اچانک بند کیے جانے سے ادویات کی فراہمی متاثر ہو گئی، جس کے باعث کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بھی سپلائی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے میڈیسن مارکیٹ کو سیل کر دیا، جس کے بعد دور دراز سے آنے والے تاجروں اور خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عید کی تعطیلات کے بعد مارکیٹ کھلتے ہی یہ صورتحال پیدا ہوئی، جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار کی ہدایت پر کی گئی اس کارروائی کے باعث ریٹیل سطح پر ادویات کی قلت کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا تھا، کیونکہ ہول سیل مارکیٹ بند ہونے سے سپلائی چین متاثر ہو گئی تھی۔

دکانداروں اور مارکیٹ کے عہدیداران نے اس اقدام پر احتجاج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انتظامیہ نے کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ تعطیلات کے بعد اسٹاک کی بحالی کے لیے یہ دن انتہائی اہم تھا، مگر اچانک بندش نے مسائل بڑھا دیے۔

صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے مداخلت کی اور مارکیٹ کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت جاری کی۔ بعد ازاں تاجروں سے ضابطوں کی پابندی کے حوالے سے یقین دہانی لی گئی، جس کے بعد مارکیٹ میں کاروبار بحال کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…