ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

ڈرگ کنٹرول بورڈ نے 5 ادویات سے متعلق الرٹ جاری کردیا

datetime 5  مارچ‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)ڈرگ کنٹرول بورڈ نے 5 ادویات سے متعلق الرٹ جاری کردیا، جس میں ملٹی وٹامن ، معروف کھانسی کا سیرپ اور درد کا انجکشن شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ کنٹرول بورڈ نے لیبارٹری ٹیسٹنگ کے بعد 5 مختلف ادویات کے مخصوص بیچز کو جعلی اور غیر معیاری قرار دیتے ہوئے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ڈرگ کنٹرول بورڈ نے بتایا کہ ٹیسٹنگ کے دوران ہڈیوں اور کیلشیم کے لیے استعمال ہونے والی اسلام آباد کی ایک کمپنی کی مخصوص ملٹی وٹامن جعلی پائی گئی ہے۔کراچی میں تیار کردہ ایک معروف کھانسی کا سیرپ غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ نکلا جبکہ لاہور میں تیار ہونے والے درد کے ایک مخصوص انجکشن میں خطرناک ذرات پائے گئے ہیں جو انسانی جان کے لیے مہلک ہو سکتے ہیں۔لاہور اور کراچی کی کمپنیوں کے تیار کردہ جانوروں کے دو انجکشنز بھی غیر معیاری نکلے، جن میں اصل اجزا کی مقدار معیار کے مطابق نہیں تھی۔

ڈرگ کنٹرول بورڈ کے مراسلے کے بعد محکمہ صحت پنجاب نے فوری طور پر ان تمام ادویات کے متاثرہ بیچز کو میڈیکل اسٹورز سے واپس منگوانے (Recall) کا حکم دے دیا ہے۔حکام نے وارننگ دی ہے کہ ان ادویات کی فروخت جاری رکھنے والے اسٹورز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ادویات خریدتے وقت بیچ نمبر چیک کریں اور صرف مستند فارمیسیوں سے ادویات حاصل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…