جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

فالج جیسے جان لیوا مرض سے تحفظ فراہم کرنے والی بہترین غذا

datetime 5  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اگر آپ فالج جیسے خطرناک مرض سے بچاؤ کے خواہشمند ہیں تو ماہرین ایک خاص طرزِ خوراک کو معمول بنانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

سائنسی جریدے نیورولوجی اوپن ایکسس میں شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیق کے مطابق میڈیٹیرینین ڈائٹ اپنانے سے خواتین میں فالج کے امکانات نمایاں طور پر کم ہو جاتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ غذائی طرزِ زندگی نہ صرف عام فالج بلکہ دماغی خون رِسنے (برین ہیمرج) کے خطرے میں بھی کمی لاتی ہے۔یہ غذا عموماً اسپین، اٹلی، یونان اور فرانس جیسے یورپی ممالک میں رائج ہے، جس میں پھل، سبزیاں، دالیں، ثابت اناج، گری دار میوے، مچھلی اور زیتون کا تیل شامل ہوتا ہے، جبکہ سرخ گوشت کا استعمال بہت محدود رکھا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق تحقیق کے نتائج اس بات کی مضبوط تائید کرتے ہیں کہ متوازن اور صحت بخش خوراک فالج سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خاص طور پر برین ہیمرج کے خطرے میں کمی ایک قابلِ توجہ پہلو ہے، کیونکہ اس حوالے سے غذائی اثرات پر اب تک کم ہی تحقیق ہوئی ہے۔

اس مطالعے میں ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد خواتین کو شامل کیا گیا، جن کی اوسط عمر 53 برس تھی اور کسی کو بھی پہلے فالج کی شکایت نہیں تھی۔ تحقیق کے آغاز پر شرکاء سے ان کی روزمرہ غذائی عادات کے بارے میں سوالنامے پُر کروائے گئے۔بعد ازاں 21 برس تک ان خواتین کی صحت کا مسلسل جائزہ لیا گیا، جس دوران تقریباً 4 ہزار خواتین فالج کا شکار ہوئیں۔ مختلف عوامل کو مدنظر رکھنے کے بعد محققین اس نتیجے پر پہنچے کہ میڈیٹیرینین ڈائٹ پر عمل کرنے سے فالج کی مختلف اقسام کا خطرہ 16 سے 25 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ فالج دنیا بھر میں اموات اور معذوری کی بڑی وجوہات میں شامل ہے، اس لیے صحت مند غذا اپنا کر اس خطرے میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ تاہم ان نتائج کو مزید واضح طور پر سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ یہ غذا کس طرح فالج سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…