جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

خواتین میں مردوں کے مقابلے میں ڈپریشن کا زیادہ خطرہ ہے ، آسٹریلوی محققین کاانکشاف

datetime 9  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا (این این آئی )آسٹریلوی محققین نے ایک مطالعے میں انکشاف کیا ہے کہ خواتین جینیاتی طور پر مردوں کے مقابلے میں ڈپریشن کے عوارض کا شکار ہونے کے زیادہ خطرے میں ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ مطالعہ اس بیماری کے علاج کے طریقے کو بدل سکتا ہے۔تحقیق کے نتائج جریدے “نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئے ہیں۔ یہ مطالعہ اس میدان میں اب تک کیے گئے سب سے بڑے مطالعوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

سائنسدانوں نے ڈپریشن میں مبتلا تقریبا 2 لاکھ افراد کے ڈی این اے کا تجزیہ کیا تاکہ عام جینیاتی نشانات کی شناخت کی جا سکے۔آسٹریلیا کے برگھوفر میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی سربراہی میں چلنے والے اس منصوبے کے مطابق خواتین میں مردوں کے مقابلے میں ڈپریشن سے منسلک جینیاتی نشانات کی تعداد تقریبا دو گنا تھی۔ محقق جودی تھامس نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ مردوں اور خواتین میں عام اور مخصوص جینیاتی عوامل کی شناخت ہمیں ڈپریشن کی وجوہات کو بہتر طور پر سمجھنے کی اجازت دیتی ہے اور مزید مخصوص علاج کے لیے راہ ہموار کرتی ہے۔محققین نے خواتین میں ڈپریشن سے منسلک تقریبا 13,000 جینیاتی نشانات کی شناخت کی اور مردوں میں یہ تعداد 7,000 تھی۔ ان میں سے کچھ جینیاتی اختلافات میٹابولزم کے عمل یا ہارمونز کی پیداوار کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔

جودی تھامس نے کہا ہے کہ ہم نے کچھ جینیاتی اختلافات دریافت کیے ہیں جو یہ وضاحت کرنے میں مدد کر سکتے ہیں کہ ڈپریشن میں مبتلا خواتین میں زیادہ میٹابولک علامات کیوں ہوتی ہیں۔ان میں وزن میں اتار چڑھا یا توانائی کی سطح میں تبدیلیوں کی علامات بھی شامل ہوتی ہیں۔ ڈپریشن سب سے عام نفسیاتی عوارض میں سے ایک ہے جو عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 300 ملین سے زیادہ افراد کو متاثر کرتا ہے۔ محقق برٹنی مچل نے کہا کہ اب تک ڈپریشن کے خواتین اور مردوں پر مختلف اثرات کی وضاحت کے لیے بہت سے قابل اعتماد مطالعے نہیں کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے جینیاتی عوامل کے ممکنہ کردار پر بھی قابل اعتماد مطالعوں کی کمی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتے ہوئے مضامین کی تعداد اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ فی الحال تیار کی جا رہی بہت سی ادویات اور اب تک کی گئی تحقیق بنیادی طور پر مردوں پر مرکوز ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…