اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

والدین کی سگریٹ نوشی کے منفی اثرات نسلوں تک منتقل ہوتے ہیں، تحقیق

datetime 9  ستمبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ لوگ جو اپنے والدین کی سگریٹ نوشی کی وجہ سے بلا ارادہ سگریٹ کا دھواں سانس میں لیتے ہیں، اس عمل سے ان کے بچوں کے پھیپھڑے متاثر ہو سکتے ہیں اور ان کو سانس کے دائمی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔جرنل تھورکس میں شائع ہونے والی تحقیق میں سگریٹ نوشی کے سبب نسلوں کے درمیان ہونے والے نقصان کی نشان دہی کی گئی۔

تحقیق میں والد حضرات پر زور دیا گیا کہ بچوں کے قریب سگریٹ نوشی کرنے سے گریز کریں تاکہ ان مسائل کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔یونیورسٹی آف میلبرن کے محققین نے کہا کہ اگر کسی شخص کے پوتے پوتی (یا نواسے نواسی)بلا ارادہ سگریٹ نوشی سے متاثر ہیں تو ان کے کرونک آبسٹرکٹیو پلمونری ڈیزیز (سی او پی ڈی) کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔واضح رہے سی او پی ڈی کے سبب سالانہ 30 لاکھ افراد کی موت واقع ہوتی ہے۔تحقیق کے لیے محققین نے تسمانین لونگیٹیوڈنیل ہیلتھ اسٹڈی کا حصہ بننے والے 8000 سے زائد بچوں کے پھیپھڑوں کی فعالیت جاننے کے لیے اسپائرومیٹری کا استعمال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…