بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

دودھ پینے سے آنت کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے! تحقیق میں چونکا دینے والا انکشاف

datetime 15  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)روزانہ ایک گلاس دودھ پینے سے آنت کے کینسر کے خطرے کو 17 فیصد تک کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔دودھ ہماری خوراک کا ایک لازمی حصہ ہے جسے ہم اپنی خوراک میں مختلف طریقوں سے شامل کرتے ہیں۔ یہ خاص طور پر جسم میں کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے میں مدد دیتا ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس کے کیا فوائد ہوسکتے ہیں۔یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگر آپ روزانہ ایک گلاس دودھ پیتے ہیں تو اس سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ یونیورسٹی آف آکسفورڈ کی تحقیق نے آنتوں کے کینسر کو کم کرنے کے بارے میں کیا کہا ہے۔

محققین کے مطابق 1 کپ دودھ میں تقریباً 300 ملی گرام کیلشیم موجود ہوتا ہے۔ فورٹیفائیڈ سویا دودھ سے کیلشیم کا استعمال بھی کولورکٹل کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے۔محقق کیرن پیپیئر کی تحقیق کے مطابق کیلشیم بائل ایسڈز اور فری فیٹی ایسڈز سے منسلک ہو کر آنت کو کینسر سے بچا سکتا ہے، معدے میں ایک صحت مند تہہ بناتا ہے جو آنت کو نقصان سے بچاتا ہے۔آنت کے کینسر کی علامات میں سے ایک پاخانہ میں نمایاں تبدیلیاں ہیں۔ اسہال یا قبض جو نارمل نہیں ہے، پیٹ کا نامکمل خالی ہونا، پاخانہ میں خون آنا، سرخ یا سیاہ رنگ کا پاخانہ وغیرہ دیکھا جا سکتا ہے۔

پیٹ میں درد، گانٹھ، پیٹ پھولنا، وزن میں اچانک کمی اور بغیر کسی وجہ کے بہت تھکاوٹ محسوس کرنا۔کینسر سے بچنے کے لیے اپنی خوراک میں بہت سارے فائبر جیسے اناج، پھل اور سبزیاں شامل کرنا چاہئے، بوائلر مرغی کا گوشت کھانے سے گریز کرنا انتہائی ضروری ہے۔ باقاعدگی سے ورزش کریں اور شراب اور سگریٹ نوشی نہ کریں، یہ آپ کو کئی دیگر بیماریوں کے خطرے سے بچا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…