بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں

datetime 23  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں پیڈیاٹرک کارڈک سرجنز کی تعداد بہت کم ہے جس کی وجہ سے بچوں کی پیچیدہ سرجریز ملک میں ریفر نہیں کی جاتیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میں ایک پیچیدہ سرجری وہ ہے جس میں پیدائشی طور پر جسم سے باہر نشونما پانے والے دل کو اس کی اصل جگہ پر مقررہ وقت میں فکس کیا جائے۔طبی ماہرین نے کہا کہ اس بیماری کو ایکٹوپیا کارڈس کہا جاتا ہے جس میں صحیح وقت پر علاج نہ ہونے سے بچوں میں اموات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ننھے مریضوں کے لیے فوری طبی سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ دل کے عارضے میں مبتلا بالغ افراد کو بھی بروقت ٹیسٹ اور علاج سے متعلق شعور و آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔واضح رہے کہ آج عالمی یوم قلب منایا جا رہا ہے اس سال کا عنوان ہے ‘عمل کے لیے دل کا استعمال کریں’ دل کی اچھی کارکردگی کے لیے ضروری ہے کہ اس کی بیماریوں کے سدباب کے لیے وسائل کا بھرپور استعمال کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…