بدھ‬‮ ، 03 ستمبر‬‮ 2025 

سال2050تک 27 فیصد اموات کینسر سے ہوں گی، تحقیق

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایک نئی رپورٹ کے مطابق آئندہ 27 برس میں 2050 تک برطانیہ میں 27 فی صد سے از وقت اموات کینسر کے سبب واقع ہوں گی۔آرگنائزیشن فار اکانومک کوآپریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ (او ای سی ڈی) کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ کینسر سے متعلقہ اخراجات کی موجودہ ٹریجیکٹری ناپائیدار ہے۔

تحقیق میں کینسر کی جلد اسکریننگ، تشخیص اور علاج کے لیے بھاری سرمایہ کاری پر زور دیا گیا۔او ای سی ڈی ممبر ممالک میں برطانیہ، آسٹریلیا، امریکا، جاپان اور یورپین ممالک شامل ہیں۔ایک اور تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں کینسر سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کچھ اندازوں کے مطابق 2023 تا 2025 میں 1 لاکھ 76 ہزار سے زیادہ کی تعداد 2038 تا 2040 میں بڑھ کر 2 لاکھ 8 ہزار تک پہنچ جائے گی۔تازہ ترین تحقیق میں او ای سی ڈی محققین کے مطابق جدت کے باوجود کینسر برطانیہ میں لوگوں کے لیے صحت کا ایک اہم چیلنج اور موت کا ایک بڑا سبب ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 2050 تک 75 برس سے کم عمر افراد میں 27 فیصد اموات کینسر کی وجہ سے واقع ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…