ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

اعصابی بیماریوں کے ممکنہ علاج کے لیے طریقہ کار دریافت

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

ٹورنٹو(این این آئی)کینیڈا کے سائنس دانوں نے دماغ کے خلیوں کو ٹرانسپلانٹ کرنے کا ایک طریقہ دریافت کیا ہے جو ممکنہ طور پر الزائمرز جیسی اعصابی بیماریوں کا علاج کر سکتا ہے۔ستارے نما ایسٹرو سائٹس دماغی خلیوں کی ایک ایسی قسم ہے جو اعصاب کی حفاظت کرتی ہے اور معلومات کو آگے بڑھانے میں اہم ہوتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مطالعے بتاتے ہیں کہ جیسے جیسے الزائمرز بیماری جگہ بناتی ہے ان خلیوں کی تعداد کم ہوجاتی ہے بالخصوص دماغ کے ان حصوں میں جو یادداشت کے لیے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ ایسٹرو سائٹس کو بدل کر الزائمرز، پارکنسنز اور ہنٹنگٹنز جیسی اعصاب کو نقصان پہنچانے والی بیماریوں میں پیش آنے والی دماغی افعال میں خرابی کو کسی حد تک بحال کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔مک گل یونیورسٹی کے نیورو سائنٹسٹ کے مطابق اعصابی کیفیات کا علاج کرنے کے لیے دماغی خلیوں کے ٹرانس پلانٹ ایک پر عزم اور دلچسپ لائحہ عمل ہیں۔2023 میں دی جرنل آف نیوروسائنس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق (جو جانوروں پر کی گئی تھی) میں معلوم ہوا کہ چوہوں پر کیے جانے والے اس قسم کے ٹرانسپلانٹ مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…