ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین میں ٹائپ 1 ذیا بیطس کو ختم کرنے کا کامیاب علاج

datetime 1  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے ایک خاتون میں ٹائپ ون ذیابیطس کو ایک پائینرنگ اسٹیم سیل کی پیوندکاری کے ذریعے ختم کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ چین کے علاقے تیان جین سے تعلق رکھنے والی یہ 25 سالہ خاتون ایک عشرے سے زیادہ عرصے سے اس دائمی مرض میں مبتلا تھی۔ اس علاج سے قبل یہ خاتون پابندی کے ساتھ انسولین کے انجیکشن پر انحصار کرتی تھی، جبکہ ساتھ ہی وہ اپنی خوراک کی بھی مانیٹرنگ کرتی تھی۔

لیکن اس طریقہ علاج کے بعد جس میں اپنے جسم کے خلیوں کا استعمال کرتے ہوئے اب اس نے اپنی انسولین خود بنانا شروع کر دی۔جس کے بعد تین ماہ سے بھی کم عرصے میں اس خاتون نے قدرتی طور پر اپنے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ اسکا کہنا تھا کہ اب وہ نہ صرف چینی کھا سکتی ہے بلکہ ہر چیز کو کھاکر لطف اندوز ہوسکتی ہے بالخصوس ہاٹ پوٹ بھی کھا سکتی ہے۔

سمجھا جاتا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔ کینیڈا کی یونیورسٹی آف البرٹا ایڈمنٹن کے ٹرانسپلانٹ سرجن و محقق جیمز شپیرو جو خود تو اس علاج میں شامل نہیں تھے لیکن انکا کہنا ہے کہ وہ اسکے نتائج سے حیران ہیں۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…