منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اس وقت ذیابیطس کے مرض میں پہلے نمبر پر ہے

datetime 25  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباداور گردونواح کے کروڑوں افراد کی طبی سہولت کیلئے شہر میں پہلے جدید ترین کولیبوریٹو کیئر آف ذیابیطس سنٹرکا افتتاح کردیا گیا۔سوساں روڈ پر قائم کیا گیا یہ ملک بھر میں اپنی نوعیت کا پہلاسٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر ہے جہاں مصنوعی ذہانت کے ذریعے جدید ترین کیمرے کا استعمال کرکے ذیابیطس سمیت 15 سے زائد مختلف بیماریوں کی تشخیص کی جاسکے گی۔سنٹر کا افتتاح ہوم کمیونٹی فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن پاکستانی نژادنامور امریکی ڈاکٹر مقصود احمد نے کیا۔تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرزاور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مقصود احمدنے کہا کہ ذیابیطس کا مرض ملک میں تشویشناک حد تک بڑھ رہا ہے لہٰذا اس مرض پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کاوشیں انتہائی ناگزیر ہیں وگرنہ یہ مرض مریضوں کیلئے طبی،مالی اور معاشرتی پیچیدگیاں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو بہت بڑا دھچکا لگا کر کسی بحران سے دوچار کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ذیابیطس کے مرض میں پہلے نمبر پر ہے کیونکہ ملک میں اس مرض کے پھیلاؤ کی شرح 30فیصد سے زیادہ ہے جس کا مطلب ہے کہ پاکستان کی تقریباً 80ملین آبادی اس مرض میں مبتلا ہے اسلئے حکومت اور صحت کے شعبہ سے وابستہ افراد سمیت تمام سٹیک ہولڈر ز کو اس مسئلہ کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ہوم ٹاؤن کمیونٹی فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے اس مرض پر قابو پانے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں اور اس سلسلہ میں ملکی تاریخ کا پہلاسی سی ڈی سنٹر فیصل آباد میں قائم کردیا گیا ہے جہاں ذیابیطس میں مبتلا افراد کو اس مرض سے نجات کے طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس مرض کی پیچیدگیوں سے بچنے کی رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کا مرض جتنا پرانا ہوتا جاتا ہے یہ اسی قدر مریض کیلئے طبی، معاشرتی اور مالی پیچیدگیاں پیدا کرتا جاتا ہے جس کے نتیجے میں صرف اکیلا مریض ہی نہیں بلکہ اس سے وابستہ کئی خاندان اس مرض سے متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں ذیابیطس کا مرض اس قدر تیزی سے پھیل رہا ہے کہ حکومت کی طرف سے صحت کے حوالے سے مختص کردہ بجٹ اس کے کنٹرول کیلئے ناکافی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا صحت کے حوالے سے موجودہ بجٹ 14 ٹریلین ہے او ر اکیلے ذیابیطس کے مرض کو کنٹرول کرنے کیلئے 10ٹریلین روپے کی ضرورت ہے جبکہ باقی امراض اس کے علاوہ ہیں اسلئے ہوم ٹاؤن کمیونٹی فاؤنڈیشن نے ذیابیطس کے مریضوں کی ہیلتھ کیئر کیلئے ایک ایساپریوینٹو نظام متعارف کروایا ہے جس طرح کا نظام یورپی ممالک میں استعمال ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کا مرض ملک میں بہت زیادہ پھیل چکا ہے اور اس کا علاج بہت مہنگا ہے اس لئے ہمارے پاس اس مرض کی ٹریٹمنٹ کی آپشن موجود نہیں ہے اسی وجہ سے ہم نے اس مرض پر قابو پانے کیلئے پریوینٹو ہیلتھ کیئرسسٹم متعارف کرانے پر زور دیا ہے اور اس مقصد میں کامیابی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا تعاون درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ہم نے فیصل آباد میں پہلا سی سی ڈی سنٹر قائم کیا ہے جس کی کامیابی کے بعد اس سہولت کو ملک کے دیگر شہروں میں بھی متعارف کروایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم مرض کی تشخیص کیلئے مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنا رہی ہے اور وہ امریکہ سے ایک ایسی مشین لائے ہیں جو صرف کیمرے کے ذریعے ذیابیطس سمیت 15قسم کے امراض کی تشخیص کرسکتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ دماغی و نفسیاتی امراض کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر امتیازاحمد ڈوگر نے کہا کہ ذیابیطس کے مرض کا نفسیات کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان مریضوں کو نفسیاتی سپورٹ دے کر ذیابیطس کے مرض پر بڑی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نفسیاتی سپورٹ نہ صرف مریض کے رویے کو بہتر بناتی ہے بلکہ اس کے اندر قوت ارادی کو مضبوط بنانے میں میں اہم کرداربھی ادا کرتی ہے جس کے سبب مریض کے اندر بیماری کا علاج کروانے اور اس کے چھٹکارا پانے کا حوصلہ پیداہوجاتا ہے اور یہ بات بڑی حد تک مرض کو کنٹرول کرنے میں ممد و معاون ہوتی ہے۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…