اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانی مائوں کی اکثریت کو طبی عملے کی جانب سے ڈبے کا دودھ تجویز کرنے کا انکشاف

datetime 29  اگست‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر پروفیسر شہزاد نے کہاہے کہ ڈبے کا دودھ بچوں کی صحت تباہ کر رہا ہے، ایک سروے میں 80فیصد پاکستانی مائوں نے بتایا انہیں ڈبیکا دودھ پلانے کی تجویز ڈاکٹروں، نرسوں اور ہسپتال کے طبی عملے نے دی۔

ایک تقریب سے خطاب میں ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر پروفیسر شہزاد نے انکشاف کیا کہ ایک سروے میں 80فیصد پاکستانی مائوں نے بتایاماں کے دودھ کی جگہ ڈبے کادودھ پلانے کی تجویز ڈاکٹروں، نرسوں اورہسپتال کے طبی عملے نے دی۔پروفیسر شہزاد نے کہاکہ ماں کے دودھ کی جگہ ڈبے کا دودھ تجویز کرنے والے چند ڈاکٹر فارمولا ملک کمپنیوں کی ملی بھگت سے کام کرتے ہیں اور کمیشن لیکر ڈبے کادودھ تجویز کرتے ہیں۔وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے کہاکہ ماں کا دودھ بہترین قدرتی مدافعت دیتا ہے ، ڈبے کے دودھ سے بچوں میں دل، شوگر اور مستقبل میں ذہنی امراض کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے ، ڈبے کا دودھ بچوں کی صحت تباہ کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…