جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

عام پین کلر ادویات ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہیں، ماہرین

datetime 26  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)درد سے نجات دلانے والی عام پین کلر ادویات ہارٹ اٹیک، اسٹروکس اور مہلک بلیڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ عام پین کلر ادویات اکثر غلط طور پر لوگوں کو درد سے افاقے کیلئے تجویز کی جاتی ہیں جس سے انھیں نقصان پہنچ سکتا ہے۔نان اسٹروڈیل اینٹی انفلیمٹری ڈرگز درد سے آرام انفلیمیشن میں کمی اور درجہ حرارت میں کمی کیلیے استعمال کی جاتی ہے، اس میں اسپرین اور آئی بورفین بھی شامل ہے جو کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ تجویز کی جاتی ہے۔

لیکن یہ بہت ہی عام سی دوا گیسٹرو انٹیسٹینل بلیڈنگ، ہارٹ اٹیک، اسٹروک اور گردوں کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔نان اسٹروڈیل اینٹی انفلیمٹری ڈرگز بشمول اسپرین تیس فیصد تک اسپتالوں میں داخلوں کی ذمہ دار سمجھی جاتی ہے کیونکہ یہ گیسٹرو انٹیسٹینل بلیڈنگ، مایو کارڈئیل انفریکشن، اسٹروک اور گردوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔برطانیہ سمیت کئی ملکوں میں گزشتہ 25 برسوں سے مذکورہ بالا ادویات کے استعمال کو کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور ان کے محفوظ متبادل کی تلاش کے ساتھ جنرل فزیشنز ایسے مریضوں کو بھی شناخت کرتے ہیں جنھیں یہ ادویہ بالکل نہیں دی جانی چاہئیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…