پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

خشک میوہ جات کا ذیا بیطس کے خطرات میں کمی سے تعلق کا انکشاف

datetime 23  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ خشک میوہ جات کی زیادہ کھپت ٹائپ 2 ذیا بیطس لاحق ہونے کے خطرات میں کمی سے تعلق رکھتی ہے۔بی ایم سی نیوٹریشن اینڈ میٹابولزم میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیاہے کہ خشک میوہ جات کی کھپت میں روزانہ 1.3 ٹکڑوں کا اضافہ ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات میں 60.8 فی صد تک کمی لا سکتا ہے۔مطالعے میں محققین نے خشک آلو بخارے، خشک خبانی اور کشمش کے استعمال کا مطالعہ کیا۔

میکرو اور مائیکرو اجزا سے بھرپور ہونے کے ساتھ خشک میوہ جات میں بھرپور مقدار میں فائبر ہوتا ہے جو جسم میں بلڈ شوگر کی مقدار کو قابو میں رکھنے اور ہاضمے کو بہتر کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔اس کے علاوہ ان میں فلیونائیڈ بھی ہوتے ہیں جو انسولین کی حساسیت کی بہتری سے تعلق رکھتے ہیں اور ان میں انسداد سوزش خصوصیات ہوتی ہیں۔تحقیق میں جینوم-وائڈ ایسوسی ایشن اسٹڈی (جی ڈبلیو اے ایس)کے ڈیٹا جائزہ لیا گیا جو یو کیبائیو بینک سے حاصل شدہ تقریبا پانچ لاکھ افراد کے ڈیٹا پر مشتمل تھا۔اس ڈیٹا میں 4 لاکھ 21 ہزار 764 شرکا نے روزانہ کی بنیادوں پر کھائے جانے والے خشک میوہ جات کے متعلق سوالناموں کے جوابات دیے تھے۔ سوالنامے میں ایک آلو بخارہ، ایک خوبانی اور 10 کشمش کو ایک پورشن تصور کیا گیا۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…