ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گول گپے کینسر کا موجب بن سکتے ہیں، ماہرین

datetime 3  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گول گپے کھانے کے شوقین افراد کیلئے بری خبر آگئی، ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گول گپے کینسر کا موجب بن سکتے ہیں ، بھارت میں گول گپے کے 22 فیصد سیمپلز انسانی صحت کے لیے مضر قرار دے دئیے گئے۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں جنوبی ایشیا کی مشہور فوڈ اسٹریٹ میں پانی پوری (گول گپوں )میں مصنوعی رنگوں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے جوکہ کینسر کا موجب بن سکتا ہے۔

ریاست کرناٹک میں فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی کے محکمے نے پانی پوری فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون بڑھا دیا ہے ۔ ریاست بھر میں 79 مقامات سے گول گپوں اور ان کو ذائقہ دینے والے کھٹے پانی اور مختلف چٹنیوں کے سیمپل لیے گئے۔بنگلورو میں پانی پوری کے 49 نمونوں میں سے 19 نمونوں مصنوعی رنگ اور سرطان پیدا کرنے والے کیمیکل پائے گئے۔ حکام نے کرناٹک بھر میں پانی پوری کی تیاری میں مصنوعی رنگوں کے ساتھ چٹنیوں اور مرچ پاڈر کے استعمال پر پابندی کی درخواست کی ہے۔یہ اقدام کرناٹک کے محکمہ صحت کی ہدایت کے بعد کیا گیا ہے جس میں تمام قسم کے کباب سمیت مختلف پکوانوں میں مصنوعی رنگ شامل نہ کرنے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…