ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پانی کی بوتلوں خارج ہونے والے کیمیکلز صحت کے لیے خطرناک قرار

datetime 28  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پانی کی پلاسٹک کی بوتلوں سے دن کی روشنی سمیت کمروں میں موجود لائٹس کی روشنی سے زہریلے کیمیکل کا اخراج ہوتا ہے جو انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔طبی ویب سائٹ کے مطابق رواں برس کی جانے والی تحقیق میں ماہرین نے پینے کے پانی کی بوتلوں کے 6 اقسام پر تحقیق کی اور انہوں نے ان سے سورج اور لائٹ کی روشنی میں کیمیکلز کے اخراج کو جانچا۔ماہرین نے تحقیق کے دوران تمام اقسام کی بوتلوں کو سورج کے باہر رکھ کر ان سے خارج ہونے والے کیمیکلز کا جائزہ لیا۔ساتھ ہی ماہرین نے بوتلوں کو کمروں، دفاتر اور ہوٹلوں کی روشنی میں خاص مدت تک رکھ کر ان سے خارج ہونے والے کیمیکل کا بھی جائزہ لیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ بوتلیں خاص مدت کے بعد سورج یا کمروں میں لگی لائٹس کی روشنی سے کیمیکل خارج کرنے لگتی ہیں جو کہ صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کس بوتل سے کس طرح کے کیمیکلز کا اخراج ہو رہا ہے، یہ برانڈ کی جانب سے تیار کردہ بوتل میں استعمال ہونے والے کیمیکلز اور پلاسٹک پر منحصر ہے، بعض کمپنیاں خطرناک کیمیکلز اور ناقص پلاسٹک کا استعمال بھی کرتی ہیں۔ماہرین کے مطابق پلاسٹک کی بوتلوں کو کافی عرصے تک استعمال کرنے اور انہیں بار بار سورج اور کمروں میں لگی لائٹس کے دوران استعمال کرنے سے ان سے مختلف اقسام کے کیمیکل خارج ہو سکتے ہیں جو کہ صحت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ سورج اور کمروں کی روشنی سے بوتلوں سے خارج ہونے والے کیمیکلز کون سے صحت کے مسائل پیدا کرسکتے ہیں، تاہم بتایا گیا کہ ان سے متعدد طبی پیچیدگیاں لاحق ہو سکتی ہیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا گیا ہے کہ لوگ پانی کی بوتلیں ہاتھ میں لے کر گھومتے یا سفر کرتے ہیں اور بوتلیں نہ صرف کمروں اور دفاتر کی روشنی بلکہ سورج کی روشنی میں بھی ان کے ہاتھ میں ہوتی ہیں اور ایسی بوتلوں کا استعمال کئی ماہ تک کیا جاتا ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…