جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا کے مہنگے ترین اور خوبصورت میازاکی آم کی کراچی میں کاشت

datetime 15  مئی‬‮  2024
Miyazaki Mangoes Karachi
Miyazaki Mangoes cultivation started in Karachi.
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(Miyazaki Mangoes Karachi)پاکستان میں جیسے جیسے گرمی کا موسم اپنی شدت پکڑ رہا ہے اور سورج کی تپش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے وہیں پھلوں کا بادشاہ آم بھی پک کر تیار ہوچکا ہے۔دنیا بھر میں مشہور پاکستان کے مختلف اقسام کے آم چونسا، سندھڑی، لنگڑا، دوسیری اور انور راٹھور اپنا منفرد ذائقہ رکھتے ہیں۔ایسے میں ایک اور قیمتی ترین آم بھی مارکیٹ میں آنے والا ہے لیکن یہ بیش قیمت آم شاید عام آدمی کی دسترس میں نہ ہو کیونکہ اس کی فی کلو قیمت لاکھوں روپے ہے۔

Miyazaki Mangoes Karachi

جی ہاں ! سرخ و جامنی رنگ کا جاپانی آم میازاکی کی قیمت 3 لاکھ روپے فی کلو ہے۔ مذکورہ مہنگے ترین آم میازاکی کی کاشت کا آغاز اب کراچی میں بھی کر دیا گیا ہے جو اس سے قبل صرف جاپان میں اگایا جاتا تھا۔کراچی میں اس قیمتی آم میازاکی کاشت کرنے والے کسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ویسے تو اس کا رنگ پیلا ہوتا ہے لیکن یہ آم ذائقے کے علاوہ رنگت میں بھی مختلف ہے۔ یہ اپنی منفرد رنگت، ذائقے اور قیمت کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔کسان کے مطابق عالمی منڈی میں میازاکی کی فی کلو قیمت 8 سو سے 9 سو امریکی ڈالر ہے جو پاکستان روپے میں ڈھائی لاکھ سے 3 لاکھ روپے تک بنتی ہے۔ میازاکی کی کاشت آزمائشی بنیادوں پر شروع کی گئی جس میں ہمیں کامیابی ملی ہے۔

دنیا کے سب سے مہنگے اور پرتعیش آم! یہ غیر معمولی میازاکی آم، جاپان سے آتے ہیں، جہاں یہ امیر اور زرخیز زمینوں میں اگائے جاتے ہیں۔ہر آم کو احتیاط سے اگایا جاتا ہے اور ہاتھ سے چنا جاتا ہے، تاکہ بہترین معیار کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہیں کمال تک پہنچنے تک کاشت کیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں ایک آم پیدا ہوتا ہے جو ناقابل یقین حد تک میٹھا اور رسیلا ہوتا ہے۔اپنے متحرک رنگوں، ہموار ساخت، اور غیر معمولی ذائقے کے ساتھ، میازاکی آم کھانے کا ایک انوکھا تجربہ پیش کرتے ہیں۔ان آموں کو ماہرین کی طرف سے بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور شائقین کی طرف سے ان کی خواہش ظاہر کیجاتی ہے، جو کہ کھانے کی لگژری کی علامت ہیں۔میازاکی آم اصل میں جاپان کے کیوشو پریفیکچر کے میازاکی شہر میں اگایا جاتا ہے۔ اس کا وزن عام طور پر 350 گرام سے زیادہ ہوتا ہے اور اس میں چینی کی مقدار 15 فیصد یا اس سے زیادہ ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…