اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موسم گرما میں پھلوں کا بادشاہ آم ہے اور کون ہے جو اسے پسند نہ کرتا ہو؟ یہ صرف ذائقے کی وجہ سے پھلوں کا بادشاہ نہیں بلکہ صحت کے لیے متعدد فوائد کا حامل ہے، جس میں اینٹی آکسائیڈنٹس، بیٹا کیروٹین اور وٹامن سی سمیت متعدد اجزاءموجود ہوتے ہیں۔ آم کے یہ فائدے جانتے ہیں؟ ویسے تو آم کو صحت بخش پھل مانا جاتا ہے مگر یہ عام خیال بھی ہے کہ اسے کھانے سے چہرے پر دانے نکل آتے ہیں، خصوصاً موسم گرما میں۔ مگر کیا یہ پھل واقعی جلد کے مسائل کا باعث بنتا ہے اور لوگ ایسا کیوں مانتے ہیں؟ ایسا مانا جاتا ہے کہ زیادہ آم کھانے سے جسم میں گرمی بڑھتی ہے جس کے نتیجے میں کیل مہاسے، خارش اور
تیزابیت پیدا ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق آم وٹامن سی، پوٹاشیم، میگنیشم، فائبر، وٹامن بی سکس اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور پھل ہے، یعنی اس میں ایسے اجزاءہیں جو جلد کی صحت کے لےی ضروری ہیں۔ کیا ذیابیطس کے مریض آم کھا سکتے ہیں یا نہیں؟ مثال کے طور پر فائبر معدے کی صفائی کرتا ہے اور آم کھانے سے چہرے پر دانے نہیں نکلتے یا جلد کے کسی مسئلے کا سامنا نہیں ہوتا۔ تاہم اعتدال میں رہ کر کھانا اچھی صحت کے لیے ضروری ہے۔ کچھ ماہرین کا کہنا تھا کہ آم ضروری اجزاءسے بھرپور پھل ہے جو کہ جسم پر منفی اثرات مرتب نہیں کرتے، مگر اعتدال میں رہ کر کھانا شرط ہے، زیادہ کھانا کسی بھی صورت فائدہ مند نہیں۔