ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پرامید

datetime 19  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) سائنس دانوں نے کہا ہے کہ ایک تحقیق میں ملنے والی کامیابی انتہائی تیزی سے بڑھنے والے خون کے سرطان کے علاج کے نئے عہد کا آغاز کر سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محققین کی جانب سے بڑی حد تک نا قابلِ علاج مرض قرار دیے جانے والے ایکیوٹ مائیلائیڈ لیوکیمیا (اے ایم ایل)کینسر کی ایسی قسم ہے جو ہڈی کے گودے سے بڑی مقدار میں غیر معمولی خون کے خلیے بننے کا سبب بنتی ہے۔

لندن کے انسٹیٹیوٹ آف کینسر ریسرچ اور یونیورسٹی آف آکسفورڈ کی مشترکہ تحقیق میں ہائیپوکسیا-انڈیوسیبل فیکٹر (ایچ آئی ایف)کی مقدار میں اضافے کی صورت اے ایم ایل کے پھیلائو کو روکے جانے کے حوالے سے مطالعہ کیا گیا۔تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جسم کے خلیات میں آکسیجن کی سطح میں تبدیلی کو محسوس کرنے والے خامروں کو روکنے سے بیماری کے آگے بڑھنے کو روکا جاسکتا ہے۔

آکسیجن کی موجودگی میں پرولِل ہائیڈروکسائیلیسز (پی ایچ ڈیز) نامی یہ خامرے فعال ہوجاتے ہیں اور ایچ آئی ایف نامی پروٹین کو ہدف بناتے ہیں اور نقصان پہنچاتے ہیں۔جب آکسیجن کی سطح کم ہوتی ہے تو پی ایچ ڈی خامرے کم فعال ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ایچ آئی ایف کی سطح بلند ہو جاتی ہے۔تحقیق میں سائنس دان چوہوں میں جینیاتی تبدیلی عمل میں لائے اور پی ایچ ڈی خامروں کو غیر فعال کیا جس کے سبب ایچ آئی ایف میں اضافہ ہوا اور بیماری کے بڑھنے کا عمل خون کے عام خلیات کی پیداوار متاثر کیے بغیر رک گیا۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…