پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

ملک کے 5 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

datetime 23  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ملک کے 5اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔وزارت صحت میں قائم انسداد پولیو لیبارٹری کے مطابق کراچی کے ضلع کیماڑی، حیدرآباد، ملتان، کوئٹہ اور فیصل آباد کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ان نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔رواں سال اب تک ملک میں 2پولیو کیسز اور 71مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل ملک بھر کے 6اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

قومی ادارہ صحت میں قائم انسداد پولیو لیبارٹری کے مطابق 21فروری سے 27فروری کے درمیان کوئٹہ، چمن، اور پشاور سے لیے گئے سیوریج کے پانی کے 2،2نمونوں اور کراچی کے ضلع کورنگی، ضلع جنوبی اور بلوچستان کے ضلع مستونگ سے لیے گئے ایک ایک نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا۔قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ دو روز قبل تک پاکستان میں رواں سال سامنے آنے والے تمام 65مثبت ماحولیاتی نمونوں میں پائے گئے وائرس کا تعلق وائے بی تھری اے کلسٹر سے ہے۔قومی ادارہ صحت نے کہا کہ وائے بی تھری اے کلسٹر 2021میں پاکستان میں ختم ہو گیا تھا اور جنوری 2023میں سرحد پار سے ملک میں واپس آیا تھا، اس وقت سے یہ کلسٹر 150سے زائد ماحولیاتی نمونوں اور 5کیسز میں پایا گیا ہے۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…