ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دل کی سرجری میں بڑے کٹ اور زخم سے ڈرنے والے مریضوں کے لیے خوشخبری

datetime 15  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا بین الاقوامی طرز علاج کی جانب ایک اور قدم،،دل کے مریضوں کے لئے انقلابی اقدام اٹھا کر چھوٹے کٹ کے ذریعے سرجری کے جدیدطریقہ علاج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔آپریشن ٹیم کی سربراہ کارڈیک سرجن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق کے مطابق مینیمل اینویزو یا چھوٹے کٹ سرجری میں سینے کی ہڈی کو سارا نہیں کاٹنا پڑتا جو عموماً دل کی سرجریز میں ہوتا ہے۔چھوٹے کٹ کے ساتھ سرجری مریض کے لیے کم تکلیف دہ اور اس میں زخم جلد ٹھیک ہونے کی امید زیادہ ہوتی ہے۔ ڈاکٹر طارق کا کہنا تھا کہ اس طریقہ کار میں مریض جلد صحتیاب ہو کر معمول کے مطابق زندگی گزار سکے گا۔

یہ جدید طریقہ علاج والو سرجری،بائی پاس اور دل میں سوراخ والی سرجریز کے لیے استعمال ہوگا۔پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے کارڈیک سرجری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالناصر کا کہنا ہے کہ چھوٹے کٹ کی سرجری میں انفیکشن کے امکانات کم ہوں گے جو اہم بات ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں بین الاقوامی معیار کا علاج یہاں کے شہریوں کو بآسانی میسر ہو۔ پی آئی سی نے امراض قلب کے کئی جدید طریقہ علاج متعارف کروائے ہیں جن سے نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پڑوسی ملک افغانستان اور دیگر صوبوں کے مریض مستفید ہو رہے ہیں جو ہمارے لیے باعث فخر بات ہے۔ ڈاکٹر عبدالناصرکے مطابق چھوٹے کٹ کی سرجری سے نہ صرف کے پی بلکہ افغانستان کے مریض بھی مستفید ہونگے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…