پھلوں پر اڑنے والی مکھیاں دماغ کی رسولیوں کو روکنے میں مدد دے سکتی ہیں، تحقیق

14  مارچ‬‮  2024

پلائی ماتھ(این این آئی) سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ پھلوں پر اڑنے والی مکھیاں دماغ کی رسولیوں کو بڑھنے میں روکنے میں مدد دے سکتی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی آف پلائی ماتھ میں قائم برین ٹیومر ریسرچ سینٹر آف ایکسیلنس کے ماہرین نے ڈروسوفِلا نامی مکھی کو استعمال کرتے ہوئے رسولی کے بڑھنے کے پہلے مرحلے کے دوران خلیوں کا معائنہ کیا۔یہ تحقیق گلائیوبلاسٹوما جیسی انتہائی قسم کی رسولیوں سمیت گلائیوما رسولیوں کو مزید سمجھنے میں مدد دے گی۔گلائیوبلاسٹوما رسولیاں انتہائی تیزی سے بڑھتی ہیں اور صحت مند بافتوں کو نقصان پہنچاتی ہیں اور ان مریضوں کے زندہ بچنے کی شرح نہایت کم ہوتی ہے۔

اس کی علامات میں سردرد کا بدتر ہونا، متلی اور قے کے ساتھ دھندلا دِکھائی دینا اور دورے پڑنا شامل ہیں۔ای ایم بی او رپورٹس میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر کلوڈیا بیروس کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے ایسے عمل دریافت کیے ہیں جو رسولیوں کے بننے اور بڑھنے میں مدد فراہم کرنے میں اہم ہو سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈروسوفلا مکھی کو بطور ماڈل استعمال کر کے محققین نے دماغ کے اندر بننے والی رسولیوں کے ابتدائی مرحلے میں خلیوں کی شناخت اور ان کا معانہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ صحت مند خلیوں کے مقابلے میں ان خلیوں کے استحالہ اور پروٹین کے توازن میں بہت زیادہ فرق ہوتے ہیں۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…