حیدر آباد،4ٹانگوں اور 4ہاتھوں والے بچے کی پیدائش

11  مارچ‬‮  2024

حیدرآباد(این این آئی)حیدر آباد میں 4 ٹانگوں اور 4 ہاتھوں والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، تاہم ڈاکٹرز کے مطابق نومولود کی حالت خطرے سے باہر ہے۔سندھ کے شہر حیدر آباد کے نجی اسپتال میں خاتون نے ایک ایسے بچے کو جنم دیا ہے، جس کی 4 ٹانگیں اور 4 ہاتھ ہیں۔ذرائع محکمہ صحت حیدر آباد کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں، تاہم آپریشن کے بعد نومولود کے جسم سے اضافی ٹانگیں اور ہاتھ الگ کر دیے ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی ہے، جبکہ اضافی ٹانگوں اور ہاتھوں کو ماہر سرجن اور ڈاکٹرز نے سرجری کے بعد جسم سے علیحدہ کر دیا ہے۔اس حوالے سے ڈاکٹرز نے بتایا کہ ماں کے رحم میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہو رہی تھی، جس کی وجہ سے اضافی ٹانگیں اور ہاتھ موجود تھے۔دوسری جانب ڈاکٹرز نے پیچیدگیوں سے متعلق بتایا کہ طبی پیچیدگیوں کے باعث ایک بچے کی تخلیق ادھوری رہ گئی، جو اضافی ٹانگوں اور ہاتھوں کی وجہ بنی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…