لاہور( این این آئی)پاکستان میں رواں سال ایچ آئی وی کے 9 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس میں 38 فیصد ایچ آئی وی کے کیس غیر معیاری سرنج کے استعمال کے سبب رپورٹ ہوئے ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ایچ آئی وی کے 38 فیصد کیسز کی وجہ غیر معیاری سرنج کا استعمال ہے جبکہ منشیات کے عادی افراد ایچ آئی وی کیسز میں اضافے کا سبب بنے لگے۔
دوسری جانب عالمی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ حقیقتاًکیسز کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ پاکستان میں بہت سے مریض اس بیماری کو رپورٹ ہی نہیں کرواتے۔پنجاب میں ایچ آئی وی کو کنڑول کرنے کے لئے لاہور کے میو ہسپتال میں بھی سینٹر قائم کیا جائے گا جس میں سرنج کے ذریعے منشیات کے عادی افراد کو اورل ڈوز کی طرف منتقل کرکے ان کی حالت بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔