ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اخروٹ کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مفیدہے،رپورٹ

datetime 9  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)اخروٹ کا استعمال انسانی صحت کے لییانتہائی مفید ہے،امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے اخروٹ کو دل کی صحت کے لیے بہترین قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اخروٹ میں چکنائی، فائبر، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، پوٹاشیم، وٹامن ای، میلاٹونین اور پولی فینولز جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ اخروٹ کی گری اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق اخروٹ کابا قاعدہ استعمال بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتاہے اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اس میں موجود چکنائی صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیتحقیق کے مطابق اخروٹ میں موجود چکنائی اور فیٹی ایسڈز سے خون کی شریانیں کشادہ ہوتی ہیں جس سے بلڈ پریشر کی سطح کم ہو جاتی ہے۔اس کے علاوہ اخروٹ کی گری میں موجود وٹامن ای شریانوں میں مواد کو جمع ہونے سے روکتا ہے۔اخروٹ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے اور اس سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے اور خون میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی مقدار بڑھنے سے ہارٹ اٹیک سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہاگر کوئی شخص ذیابیطس کا مریض ہے تو اخروٹ کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد مل سکتی ہیمزید برآں اخروٹ میں کیلوریز کی کافی زیادہ مقدار سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہیاس میں موجود پولی فینولز سے کینسر کی مختلف اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔اسی طرح اخروٹ میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے عمر بڑھنے سے دماغ کو جوان رکھنے میں مدد ملتی ہے۔اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے ساتھ ساتھ وٹامن بی 6 اور کاپر جیسے اجزا بھی دماغی افعال کو بہتر بنانے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…