پاکستان میں منرل واٹر کی 20برانڈز مضر صحت قرار، تفصیلات سینٹ میں پیش

25  ‬‮نومبر‬‮  2023

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی جانب پاکستان میں منرل واٹر کمپنیوں کی تفصیلات سینٹ میں جمع کرادی گئی۔تفصیلات کے مطابق منرل واٹر کی مجموعی 570کمپنیاں پی ایس کیو سی اے کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔صاف پانی کے حوالے سے اپریل جون میں پی ایس کیو سی اے کی جانب سے پورے پاکستان میں منرل واٹر والے کمپنیوں کی بوتل واٹر کوالٹی کے انسپکشن کا انعقاد کیا۔انسپکشن کے بعد پی ایس کیو سی اے حکام نے بوتل واٹر کوالٹی پر 20برنڈز کو معیاری پانی نہ بنانے پر مضر صحت قرار دیا اور برانڈز کے خلاف ایکشن لیا۔

سینٹ میں جمع شدہ دستاویزات کے مطابق پی ایس کیو سی اے کی جانب سے 169برنڈز ٹیسٹ کیلئے لئے گئے، مجموعی 169برنڈز میں 149کو مکمل محفوظ جبکہ 20برنڈز کو مضر صحت قرار دیا گیا۔دوسری جانب 155برنڈز کو کمیکلی طور پر محفوظ جبکہ 14کو غیر محفوظ قرار دیا گیا۔ علاوہ ازیں مائکرو بایولوجیکل طور پر 163برنڈز محفوظ جبکہ 6کو غیر محفوظ قرار دیا گیا۔

مضر صحت برانڈز میں سیور، سپرنگ فریش، اقوا فریش، بیسٹ نیچرل، نیوئے پور لائف، اقوا بیسٹ، اے ایم مغل، الکائن، آب احرم، اقوا آنسو، جھیل، لحارش، زیمل، سیف لائف، پور لائف، اقوا ون، کوسٹہ، ایمپریل، ڈاکٹر واٹر، نوبل کیے نام شامل ہیں۔لاہور اور کراچی میں تین،ساہیوال، ملتان، حیدر آباد، بدین، سکھر میں دو جبکہ لورالائی، لیاری،سیالکوٹ، کوئٹہ میں ایک ایک برنڈز کو مضر صحت قرار دیا گیا۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…