کراچی(این این آئی) پاکستان آٹوشو میں پہلا کمرشل وینٹی لیٹر عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا ، وینٹی لیٹر کی قیمت 10 ہزار ڈالر ہے۔تفصیلات کے مطابق دفاعی اورآٹو پارٹس بنانیوالی کمپنی نے وینٹی لیٹربنا لیا ، پاکستان آٹوشو میں پہلا کمرشل وینٹی لیٹر عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا۔
گروپ ڈائریکٹر اکبر الانہ نے کہا کہ وینٹی لیٹر کے کمرشل ٹرائلز مکمل ڈریپ منظوری کیلئیاپلائی کر لیا ہے، وینٹی لیٹر کی قیمت 10 ہزار ڈالر ہے۔گروپ ڈائریکٹر نے بتایا کہ پاکستان میں امپورٹ وینٹی لیٹر کی کم سے کم قیمت 30 ہزار ڈالر سے زائد ہے ،گرووینٹی لیٹر کو تاجکستان،ازبکستان،سری لنکا،بنگلادیش،افغانستان ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔،اکبر الانہ نے بتایا کہ ماہانہ 30 سے 40 وینٹی لیٹر بنا سکتے ہیں،ضرورت کے علاوہ ایکسپورٹ کرسکتے ہیں۔