ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب میں آشوب چشم کی وبا بیقابو، متاثرین کی تعداد 4 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پنجاب میں آنکھوں کے انفیکشن (پنک آئی) آشوب چشم کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال آشوب چشم کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ماہرین صحت نے اس بیماری سے متاثرہ افراد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متاثرہ افراد دیگر لوگوں سے الگ تھلگ رہیں۔پنجاب کے محکمہ صحت کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق صوبے میں آئی انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ستمبر کے اوائل میں یہ انفیکشن پہلی بار کراچی میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد آشوب چشم پورے شہر میں پھیل گیا تھا، سرکاری ہسپتالوں سے لے کر نجی ہسپتالوں تک یومیہ درجنوں مریض آ رہے ہیں تاہم گزشتہ 5 روز کے دوران کراچی کے بعد اب پنجاب میں بھی یہ انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔پنجاب کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر سے 9 ہزار 401 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ سب سے زیادہ مریض بہاولپور سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق بہاولپور میں ایک ہزار 577، فیصل آباد میں ایک ہزار 507، ملتان میں 761 مریض زیر علاج ہیں۔اس کے علاوہ چنیوٹ میں 400 کیسز اور لاہور اور لودھراں سے 357 اور شیخوپورہ میں 340 مریض رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ستمبر کے مہینے میں اب تک ایک لاکھ 6 ہزار 330 افراد آشوب چشم کا شکار ہوئے ہیں جبکہ رواں سال 3 لاکھ 96 ہزار 929 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…