جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

لیڈی ڈاکٹر اور عملے کی زچگی کے دوران مبینہ غفلت سے 30سالہ خاتون اورنومولود جاں بحق

datetime 30  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹنڈومحمدخان(این این آئی)ٹنڈومحمدخان کے علاقے سیرت النبی چوک کے قریب نجی اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر اور عملے کی زچگی کے دوران مبینہ غفلت کے باعث جھوک شریف کی رہائشی 30 سالہ خاتون ثمینہ اور نومولود بچہ جاں بحق ہو گیا واقعے کے خلاف ورثا نے احتجاج کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لیڈی ڈاکٹر جمنا اشوک نے ہمارے ساتھ ظلم کیا ہے

ا س کی غفلت کی وجہ سے ماں اور بچہ دونوں جاں بحق ہو ئے ہیں جبکہ سول اسپتال والوں نے ہمیں جواب دے دیا تھا کہ ڈلیوری میں تین چار دن کا وقت ہے ہم واپس اپنے گاں لے کر جارہے تھے کہ طبعیت خراب ہونے کے باعث نجی اسپتال میں طبیعت دکھانے کے لئے لائے تھے لیکن ڈاکٹر جمنا اور اس کیعملے نے ڈلیور ی نارمل کا کہ کر ہم سے 10ہزار روپے لئے اور تھوڑی دیر کے بعد کہا کہ عورت ثمینہ زوجہ یاسین اور اس کا بچہ دونوں جاں بحق ہو گئے ہیں اطلاع ملنے پر ٹنڈومحمدخان پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معلومات حاصل کیں جبکہ آخری اطلاعات آنے تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…