ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

75فیصد سے زائد میڈیکل اسٹور، فارمیسیز بغیر مستند فارماسسٹس چلانے کا انکشاف

datetime 11  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)انڈس ہسپتال اینڈ نیٹ ورک کے سی ای او ڈاکٹر سیّد ظفر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں 75فیصد سے زائد میڈیکل اسٹور اور فارمیسیز تربیت یافتہ کوالیفائیڈ فارماسسٹ کے بغیر چلائی جا رہی ہیں جبکہ صرف 15فیصدفارمیسیز میں کوالیفائیڈ فارماسسٹ خدمات سرانجام د ے رہیں ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید ظفر زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 75فیصد سے زائد فارمیسیز تربیت یافتہ کوالیفائیڈ فارماسسٹ کے بغیر چلائی جا رہی ہیں جبکہ صرف 15فیصدفارمیسیز میں کوالیفائیڈ فارماسسٹ خدمات سرانجام د ے رہیں ہیں۔صدر انڈس ہیلتھ نیٹ ورک ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا کہ جب وہ اسپتال شروع کر رہے تھے تو سوچا تھا میڈیکل کالج نہیں بنائیں گے، ہمارے بہترین ڈاکٹر میڈیکل کالجز سے پڑھ کر باہر چلے جاتے ہیں، پھر ہم نے اپنے مشن کو ریوائز کیا کہ اچھی ہیومن ریسورس ملنا مشکل کام ہے۔

اس ادارے کو چلانے کے لیے ایسے لوگ درکار تھے جن کے دل میں درد ہو، پاکستانی پاکستان یا پاکستان کے باہر جتنا چیئرٹی کرتے ہیں اور کوئی نہیں کرتا، مجھ سے کسی نے پوچھا ڈالر مہنگا ہونے سے انڈس کتنا متاثر ہوا، میں نے انہیں جواب دیا اللہ کے ہاں کرائسز نہیں ہے۔ فارمیوو کی سخاوت واضح طور پر اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ پاکستان میں ایک عالمی معیار کی یونیورسٹی کی بنیاد رکھنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…