جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

جرمن ڈاکٹروں کی موت کو پلٹانے اور مردہ انسانوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (این این آئی)جرمنی میں قائم ایک کرائیو پریزرویشن اسٹارٹ اپ ”ٹومورو بائیواسٹاسس“ کی ویٹنگ لسٹ طویل ہوتی جارہی ہے، اور اس کی خدمات حاصل کرنے کے خواہش مند سینکڑوں میں پہنچ چکے ہیں۔ کمپنی کے پاس پہلے ہی تقریباً 10 کیسز ہیں جن میں سے کچھ لاشیں لیب میں محفوظ ہیں لیکن آگے کیا ہوگا؟ اصل مسئلہ یہ ہے۔

غیرملکی میڈیا نے بتایاکہ ٹیک ای یو کی ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی کے شریک بانی ایمل کینڈزیورا یورپ کی پہلی کرائیوجینک کمپنی شروع کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں (ان میں سے کچھ پہلے ہی امریکہ میں موجود ہیں)۔جیسے ہی کسی کی موت ہوتی ہے، ٹومورو بائیواسٹاسس فوری طور پر اس شخص کے جسم اور دماغ کو جمود کی حالت میں محفوظ کرنے کا عمل شروع کردے گا۔

پھر مستقبل میں جب سائنس اس قابل ہوجائے گی کہ ممکن ہوسکے تو کمپنی اس شخص کی موت کی اصل وجہ کا علاج کرے گی اور اسے واپس زندہ کردے گی۔کینڈزیورا نے کہاکہ ان کی کمپنی کے پاس ”تقریباً 10 لاشیں“ پہلے ہی تربیتی مقاصد کے لیے محفوظ ہیں اور سینکڑوں مزید ویٹنگ لسٹ (انتظار کی فہرست) میں ہیں۔کمپنی کے عام گاہکوں کی عمر اوسطاً 36 سال ہے اور وہ ٹیک انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

ان میں سے کچھ لوگ صرف اپنے دماغ کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں، اور ان کا خیال ہے کہ مستقبل میں ان کے لوگ ایک نیا تھری ڈی پرنٹڈ جسم بنا سکیں گے۔لاشوں کو یوروپئین بائیواسٹاسس فاؤنڈیشن میں طویل مدت تک ذخیرہ کرنے کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر رفز لے جایا جاتا ہے۔اس عمل کو قانونی بنانے کیلئے تکنیکی طور پر اسے سائنسی خدمات کیلئے جسم کا عطیہ سمجھا جاتا ہے۔

ان لاشوں کو 196 ڈگری سینٹی گریڈ تک ٹھنڈا کیا جاتا ہے اور ایک انسولیٹڈ ٹینک کے اندر رکھا جاتا ہے، جس میں مائع نائٹروجن بھری ہوتی ہے۔بلاشبہ، طبی ترقی کا اس مقام تک پہنچنے کا انتظار کرنا کہ موت کو پلٹایا جاسکے اس پورے کرائیو پریزرویشن تصور میں واحد رکاوٹ نہیں ہے۔ایک چھوٹا سا مسئلہ یہ بھی ہے کہ کسی کو یہ نہیں معلوم کہ مردہ کرائیوپریزروڈ انسان کو حقیقت میں کیسے زندہ کیا جائے۔خلیات اور ٹشوز کو محفوظ رکھنے کے لیے دماغ کو منجمد تو کیا جاسکتا ہے، لیکن پہلے سے مردہ دماغ کو باقاعدہ کام اور یادوں کے ساتھ زندہ کرنا ہماری دنیا میں ابھی تک نظریاتی طور پر بھی ممکن نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…