کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز ملک کے 18شہروں میں دستیاب ہو گی

1  ستمبر‬‮  2021

لاہور( این این آئی)کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز ملک کے 18شہروں میں دستیاب ہو گی۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے5، سندھ کے3، خیبر پختوانخواہ کے4، آزادکشمیرکے2، گلگت کے 2 اور بلوچستان کے ایک شہر میں فراہم کی جائے گی جبکہ اسلام آبادمیں بھی

بوسٹر ڈوز ویکسی نیشن ہو گی۔ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے3، حیدرآباد کے ایک اور سکھر کے ایک سینٹر پر بوسٹرڈوز لگے گی۔ مظفرآباد اور میرپور کے 1،1ویکسی نیشن سینٹر پر بوسٹرڈوز لگے گی۔گلگت کے ایک، اسکردو کے ایک سینٹر اور کوئٹہ کے ایک ویکسی نیشن سینٹر پر بوسٹر ویکسین ڈوز دستیاب ہو گی۔ پشاور، منگورہ، ڈی آئی خان، سوات کے1،1سینٹرز پر بوسٹر ویکسی نیشن ہوگی۔ لاہورکے2، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ کے ایک،ایک سینٹر پر بوسٹر ویکسی نیشن ہوگی۔ اسلام آباد کے ایک ویکسی نیشن سینٹر پر بوسٹر ڈوز دستیاب ہوگی۔کرونا ویکسین بوسٹر ڈوز 12 سال سے زائد عمر والوں کو لگائی جائے گی اور یہ صرف ان لوگوں کو لگائی جائے گی جو ملک سے باہر جا رہے ہوں۔ذرائع کے مطابق بوسٹر ڈوز کے لیے متعلقہ ملک کی مخصوص ویکسین کی شرط کا ثبوت دینا ہوگا، ملک سے باہر جانے والوں میں حج، عمرہ اور سیر و تفریح کی غرض سے باہر جانے والے شامل ہیں۔بیرون ملک تعلیم، نوکری کے لیے جانے والوں کو بوسٹر ڈوز لگے گی، اوورسیز پاکستانیوں کو واپسی کے وقت بھی بوسٹر ڈوز لگے گی، بیرون ملک جانے والوں میں سرکاری حکام اور کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…