ملک میں کورونا وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئی

  پیر‬‮ 23 اگست‬‮ 2021  |  16:26

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں کورونا وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کیلئے مجموعی طور پر 53 ہزار 881 ٹیسٹ کیے گئے اور 3772 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد رہی۔ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 27 ہزار 584 تک جاپہنچی تاہم ان میں سے 10 لاکھ 12 ہزار 662 صحتیاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ روز کورونا کے قاتل وائرس نے مزید 80 انسانوں کی جانیں لے لیں ،اس طرح ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہزار 3 ہوگئی ہے، ملک میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 89 ہزار 919 ہے۔ جن میں سے 5 ہزار 390 کی تعداد تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

زیرو پوائنٹ

ڈیجیٹل فاسٹنگ

مجھے تیسرے دن ان کا فون آیا‘ وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے‘ میں نے عرض کیا‘ میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی‘ میں نے کال کی‘ آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا‘ ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا ....مزید پڑھئے‎