ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

پاکستان،کورونا وائرس سے مزید 29 افراد جاں بحق ، تعداد22408 ہوگئی ، 1128کیسز سامنے آگئے

datetime 4  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران مزید 29افراد جاں بحق ہوگئے ، 1128کیسز سامنے آگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 228 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 29 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے،

مزید 897 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح ڈھائی فیصد سے زائد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 408 ہو گئی ہے، کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 62 ہزار 313 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کل 32 ہزار 621 مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 1 ہزار 875 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کْل 9 لاکھ 7 ہزار 284 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 832 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 47 لاکھ 33 ہزار 30 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 88 ہزار 295 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 1 کروڑ 70 لاکھ 751 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 46 ہزار 728 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 772 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 962 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 5 ہزار 512 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 421 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 336 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 916 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 779 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 387 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 312 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 505 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 586 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 6 ہزار 394 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…