بیرون ملک جانے والوں کیلئے خوشخبری، موڈرنا ویکسین آج سے لگے گی

4  جولائی  2021

اسلام آباد/کراچی(این این آئی)ملک بھر کے منتخب کردہ ویکسینیشن سینٹرز پر موڈرنا ویکسین آج(پیر)سے موجود ہو گی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے مطابق یورپ، سعودی عرب، امریکہ سمیت بیرون ملک جانے والوں کو موڈرنا ویکسین آج( پیر) سے لگائی

جائے گی اور ملک بھر کے 37 شہروں میں 49 سینٹرز پرموڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔پنجاب میں 15 ، سندھ میں 2، خیبرپختونخوامیں 13 سینٹرز پر ویکسین میسر ہو گی۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 3 ،اسلام آباد میں 5 ، جی بی میں 6 جب کہ آزاد کشمیر کے 5 شہروں میں موڈرونا ویکسین فراہم کی جائے گی۔لاہور میں ایکسپو سنٹر اور ایل ڈی اے کمپلیکس راولپنڈی میں ریڈ کریسنٹ ویکسی نیشن سنٹر جب کہ کراچی میں ایکسپو سنٹر اور جامشورو میں لیاقت یونیورسٹی میں موڈرونا دستیاب ہو گی۔سرگودھامیں سول ڈیفنس ہال ، پشاور میں ایل آر ایچ، کے ٹی ایچ، ایچ ایم سی ، ایبٹ آباد میں ایوب ٹیچنگ اسپتال، سوات میں سیدو گروپ آف ٹیچنگ اسپتال،سول اسپتال مٹہ اور مانسہرہ، دیر اپر، دیر لوئر، باجوڑ کے ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں موڈرنا ملے گی۔کوہاٹ اور ڈی آئی خان کے ڈی ایچ کیو اسپتال، مردان کے ایم ایم سی اسپتال اور گلگت میں ماس ویکسی نیشن سنٹر، پی ایچ کیو میں موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔یاد رہے کہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز گزشتہ روز اسلام آباد پہنچی تھیں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…