جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

یہ غذائیں کھانا ترک کریں اور صحت مند ہو جائیں سائنسدانوں نے لمبی زندگی گزارنے کا راز بتادیا

datetime 13  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ہماری معاشرے میں ایسی کئی مثالیں موجود ہیں کئی بوڑھے افراد دیکھے ہونگے جو بڑھاپے کے باوجود نہایت صحت مند اور چاک و چوبند زندگی بسر کرتے نظر آتے ہیں۔ بڑھاپے میں شاندار صحت اور طویل زندگی کے راز سے ابسائنسدانوں نے پردہ اٹھاتے ہوئے ایک ایسی ٹپ دے دی ہے جس سے استفادہ کر کے آپ بھی اپنا بڑھاپا شاندار اور صحت مند بنانے کے

ساتھ ساتھ عمر میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ساؤتھ ہیمپٹن کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ 30سال کی عمر کو پہنچ کر جنک فوڈ کھانا چھوڑ دیتے ہیں وہ 60سال سے زائد عمر میں بھی صحت مند اور متحرک زندگی گزارتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق خوراک سے زیادہ چکنائی والی اور بازاری خوراک نکالنے اور نباتات سے حاصل کردہ خوراک کا زیادہ سے زیادہ استعمال بڑھاپا صحت مند اورطویل عمر کا باعث بنتا ہے۔ سائنسدانوں کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اور یونیورسٹی آف سائوتھ ہمپٹن کے پروفیسر سیان روبنسن کے مطابق جو لوگ درمیانی عمر میں مکھن وغیرہ کی بجائے زیتون کا تیل استعمال کرتے ہیں اور گوشت کی بجائے پھلوں اور سبزیوں کو اپنی خوراک کا حصہ بناتے ہیںان کی صحت عمر کی محتاج نہیں ہوتی وہ اپنے بڑھاپے میں بھی نوجوانوں کی طرح صحت مند اور چاک و چوبند رہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…