اسلام آباد(یواین پی)مصالحہ جات اور ہر بل کا استعمال صدیو ں سے کھانوں میں ذائقہ بنانے کے لیے ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ ان کو ادویات میں بھی استعمال کیا جا تا ہے۔جدید ریسرچ کے مطابق ان کااستعمال مختلف بیماریوں کے علاج میں بھی ہو تا ہے۔دار چینی۔۔دارچینی کو خو شبو دار مصالحوں میں شمار کیا جاتا ہے۔اس کے بے شمار فو ائد ہیں۔ یہ کو لیسٹرول کی تعد اد کو کم کر نے
، بلڈ پریشر کوکنٹرول کرنے اور جسم میں شو گر کی مقدار کو کم کر نے میں مدد دیتی ہے۔ساگی۔۔یہ رخموں کو مندمل کر نے کے لیے استعمال ہو تی ہے اس کا استعمال دماغ کو تیز کر تا اور یاداشت کو مضبو ط کر تا ہے۔ الز ائمر کے مریضو ں کے لیے اس کا استعمال بہتر ین ہے۔ہلدی۔۔اس کااستعمال ادویات میں کیا جا تا ہے۔ یہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو زخموں کو مندمل کر نے، تباہ شد ہ خلیات کی مرمت کر نے میں اہم کر دار ادا کر تا ہے اس کے علاوہ اس کا استعمال اندرونی چو ٹ، ہڈیوں کے درد کے لیے بھی کیاجا تا ہے۔کلو نجی۔۔اس کا استعمال بہت سی بیماریو ں میں مفید ہے۔ یہ نقصان دہ بیکیٹریا کی افزائش کو روکتی ہے۔ذیابیطس کے مریض اس کا استعمال ہر کھانے کے بعد کریں کیو نکہ یہ خو ن میں شوگر کی مقدار کو نارمل رکھتا ہے۔ادرک۔۔اس کا استعمال سبزیوں میں کیا جا تا ہے اس کے علاوہ اسے دوا کے طور پر بھی مفید مانا جاتا ہے۔ اس کا استعمال متلی اور قے میں مفید ہے۔لہسن۔۔لہسن کا استعمال دل کے امر اض میں مفید ہے۔ اس کے علاوہ اسے مو ٹاپا کم کر نے اور کو لیسٹرول کی مقدار کو گھٹانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔