پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسلم کونسل آف امریکا کا پاکستان میں عوام کو ’’مفت ویکسین‘‘ لگانے اعلان

datetime 11  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ( آن لائن ) مسلم کونسل آف امر یکا نے پاکستان جمہوری لیگ کیساتھ ملکر پاکستان میں عوام کو ’’فری کورونا ویکسین‘‘ لگانے کا اعلان کردیا، مئی میں فری کورونا ویکسین لگانے کا آ غاز لاہور کے پسماندہ علاقوں سے کیا جائیگا۔  پاکستان جمہوری لیگ کے سر براہ رانا زمان سعید نے اتوارکے روز مر کزی سیکرٹری جنرل سہیل احمد اور سیکرٹری اطلاعات زاہد حمید گوندل کے

ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ امر یکہ میں مسلمانوں کے حقوق کے لیے کام کر نیوالی تنظیم مسلم کونسل آف امر یکا کا ہم شکر یہ اداکر تے ہیں جنہوں نے پاکستان میں بسنے والے غر یب اور بے سہارا خاندانوں کو کورونا جیسی مہلک بیماری سے بچانے کے لئے ہمارے ساتھ ملکر کورونا ویکسین فری لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔رانا زمان سعید نے کہا کہ کوئی شک نہیں کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطر ناک ہوچکی ہے اور ایک روز میں کورونا کی وجہ سے 100افراد کا جاں بحق ہونا پوری قوم کے لیے لمحہ فکر یہ ہے حکومتوں کیساتھ ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے رش والی جگہوں پر جانے سے گر یز کر یں اور کورونا ایس اوپیز پر عمل کو بھی مکمل طور پر یقینی بنایا جائے ورنہ پاکستان میں بھی کورونا کے حالات امر یکہ اور بر طانیہ جیسے ہوسکتے ہیں اور پاکستان ایسے حالات کا کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتا۔ایک سوال کے جواب میں رانا زمان سعید نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے وفاقی اور پنجاب حکومت کے اقدامات قابل تعریف ضرور ہیں مگر ان کو چاہیے وہ کورونا ویکسین کے معاملے پرشہروں میں ہی نہیں دیہاتوں پر بھی فوکس کر یں کیونکہ پنجاب میں دیہاتوں میں رہنے والے عوام کو بدقسمتی سے صحت جیسی بنیادی سہولتیں میسر نہیں اس لیے حکومت کو سب سے زیادہ کورونا ویکسین دیہاتوں کے لوگوں کو لگانی چاہیے اور جب ہم سب اپنی ذمہ داری پوری کر یں گے پھر ہی ہم کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…