ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

ادرک میں چھپا قدرت کا خزانہ ان  بیماریوں کا شفا بخش علاج 

datetime 11  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(یواین پی)غذائیت اور فوائد سے بھرپور جڑ کی شکل والی یہ سبزی انسانی صحت کے لئے کئی فوائد اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔زکام،فلو،گلے کی خراش ادرک بہت سارے ایشیائی ممالک میں سردی اور فلو کے خلاف قدرتی دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔جرنل آف ایتھنوفرماکولوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تازہ ادرک میں سانس کی نالیوں کے انفیکشن کے

خلاف اینٹی وائرل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔یہ گلے کی سوجن اور کھانسی سے نجات دلانے کے لئے چائے کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔متلی کی کیفیت سے نجات نیوٹریشن جنرل کی تحقیق کے مطابق ادرک کا استعمال متلی اور قے کی کیفیت سے نجات دیتا ہے۔زمانہ قدیم سے اسے معدے کے مسائل اور سمندری سفر کے دوران طبیعت کی خرابی دور کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہیہاضمے کے لئے مفید ادرک کو نظام ہاضمہ کو درست رکھنے کے لئے چینی طب میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ یہ شوگر کی اعلیٰ سطح کو منظم کرنے اور پیٹ کو آرام فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔کھانے میں موجود جسم کے لئے مفید اجزاء کو علیحدہ کرنے میں بھی ادرک کارآمد ہے۔گیس کے مسائل گیس کے مسائل میں مبتلا افراد ادرک کے استعمال سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ادرک کا چھوٹا سا ٹکڑا چبانے سے جسم میں موجود غیر ضروری گیس فطری طریقے سے خارج ہو جاتی ہے جبکہ اس کے روزانہ استعمال سے اضافی گیس بھی نہیں بنتی۔جگر کے لئے مفیدٹیوبر کلاسیس (ٹی بی) کی بیماری میں مبتلا افراد ادرک کے استعمال سے بہت فوائد اٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ ہیپا ٹو ٹو کسیٹی سے بچاتی ہے۔موٹاپے سے بچائیایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ادرک وزن میں کمی کرنے کے عمل کو تیز کرتا ہے اور موٹاپے کے خلاف آپ کی میٹابولزم کو بھی مضبوط کرتا ہے۔دل کی صحت کے لئے مفیدادرک جسم میں کولیسٹر آئل کے لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے دل کی صحت اچھی رہتی ہے۔

ذیابیطس کو کنٹرول کریٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا افراد میں ادرک بلڈ شوگر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔جلد کے لئے مفید ادرک کی چائے کا روزانہ استعمال کئی دیگر بیماریوں کے ساتھ ساتھ جلد کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔دمہ میں آرام صدیوں سے ادرک کو تنفس کے مسائل کا حل سمجھا جاتا ہے۔جدید سائنسی تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ادرک سانس کی نالیوں میں موجود سوزش کو

ختم کرتی ہے جس کے نتیجے میں دمہ میں افاقہ ہوتا ہے۔ادرک کی چائے کئی لوگ گھروں میں ادرک کی چائے کئی طریقے سے بناتے ہیں اور تقریباً سارے ہی ٹھیک ہیں۔اس آرٹیکل میں ایک آسان طریقہ درج ذیل ہے۔تازہ ادرک کو اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں۔اسے چھیلنے کی ضرورت نہیں،اسے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں ایک کپ چائے کے لئے

ایک انچ ادرک کا ٹکڑا کافی ہے۔کسی برتن میں ایک سلائس ادرک اور ایک کپ پانی ڈال کر تیز آنچ پر پانی میں اُبال آنے تک پکائیں اور جب پانی اُبلنے لگے تو آنچ کو ہلکا کر دیں اور پانچ منٹ تک یا اگر تیز ذائقہ چاہتے ہیں تو دس منٹ تک پکائیں اور پھر کسی موٹی چھلنی میں اسے چھان لیں۔ادرک کا قہوہ تیار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…