منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عربی قہوے کے حیرت انگیز فوائد ،

datetime 11  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(یواین پی)عربی قہوہ صحت کے لیے مفید بھی ہے اور مضر بھی۔ یہ دنیا بھر میں رائج انواع و اقسام کی کافی سے منفرد ہے جس میں کیفین کی مقدار کافی کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ عربی قہوہ  نہ صرف خوش ذائقہ  ہوتا ہے بلکہ یہ صحت کے لیے مفید ہے اور حد سے زیادہ استعمال کرنے  پر مضر صحت بن جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عربی قہوے میں بعض وٹامنز مخصوص تناسب

سے پائے جاتے ہیں۔قہوے کے فوائد:اس میں وٹامن بی ٹو گیارہ فیصد، وٹامن بی فائیو 6 فیصد، پوٹاشیم 3 فیصد، میگنیشیم دو فیصد ہوتا ہے۔عربی قہوے میں اینٹی اوکسیڈنٹ مواد شامل ہوتا ہے یہ اعصابی نظام کو متحرک کرتا ہے۔ دماغ میں سوچنے اور توجہ مرکوز کرنے کے لیے بے حد مفید ہے۔ اس سے بھوک کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔  حد سے زیادہ کھانے کی خواہش سے چھٹکارا حاصل ہوتا ہے جبکہ ورزش کے بعد عضلات کو زیادہ نہیں سکڑنے دیتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قہوے کا استعمال خون میں ذیابیطس کی متوازن مقدار برقرار رکھنے میں معاون بنتا ہے۔ یہ انسولین کا تناسب بڑھا دیتا ہے جبکہ بعض مدافعتی امراض کی مزاحمت میں معاون بنتا ہے۔ قہوہ پینے سے نیند اور اونگھ کا غلبہ ختم ہوجاتا ہے۔ عربی قہوہ متوازن انداز میں استعمال کرنے سے دل کے دورے کا امکان کم  ہوتا ہے اور یہ شریانوں میں موجود روغنیات کو جلا دیتا ہے۔ دماغی اٹیک سے روکتا ہے۔قہوے کے نقصانات: ماہرین کا کہنا ہے کہ عربی قہوہ زیادہ پینے کے بہت زیادہ نقصانات ہیں۔ نیند دور ہو جاتی ہے اور بے خوابی کا عارضہ لاحق ہوتا ہے۔ دل کی دھڑکنیں تیز ہوجاتی ہیں۔ حاملہ خواتین کثرت سے عربی قہوہ پیتی ہیں تو جنین کی شکل و صورت بگڑنے کا خدشہ ہوتا ہے۔جسم میں آئرن کو جذب کرنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…