منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اس رفتار سے پاکستان میں 75فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے میں 10 سال لگیں گے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ‎‎‎

datetime 6  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان کو اپنی 75 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے میں 10 سال لگیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق غیرملکی خبر رساں ادارے ’بلومبرگ‘ کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ، یوکرین ، ایران اور بنگلہ دیش کو اپنی آبادی کا 75 فیصد کی ویکسی نیشن میں 10 لگیں گے ، فلپائن کو 5 سال تک کا عرصہ درکار ہوگا جب کہ بھارت 4 اور ارجنٹائن 3 سال میں

اپنی آبادی کے 75 فیصد عوام کو کورونا ویکسین لگالیں گے۔اس تحقیق میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ترکی ، برازیل ، جرمنی ، فرانس ، اسپین اور اٹلی کو ایک سال جب کہ برطانیہ ، امریکہ ، اسرائیل اور چلی سمیت چند دیگر ممالک ایک سال سے بھی کم عرصے میں اپنی آبادی کے 75 فیصد حصے کو عالمی وبائ￿ کورونا ویکسین سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اعلان کیا تھا کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے لگ بھگ 10 ملین پاکستانی ویکسی نیشن کے اہل ہیں اور ان میں سے تقریبا 75 فیصد آبادی کو رواں سال کے آخر تک عالمی وبائ￿ سے بچاؤ کی ویکسین لگادی جائے گی۔دوسری طرف امریکا میں سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہیکہ کورونا سے صحتیاب افراد کیلئے ویکسین کی ایک ہی ڈوز کافی ہے، تحقیق سے ثابت ہوا کہ ایسے افراد میں فائزر اور موڈرنا ویکسین کی ایک ڈوز ہی قوت مدافعت پیدا کردیتی ہے، دوسری ڈوز ویکسین کو ضائع کرنے کے برابر ہے ، امریکا کے مہرے میڈیکل کالج کے سربراہ اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ایڈوائزری کمیٹی کے رکن ڈاکٹر جیمز ہلڈریتھ نے بتایا کہ فائزر اور موڈرنا ویکسین کی ایک ڈوز ہی کورونا سے صحت یاب افراد کیلئے کافی ہے، کورونا سے صحت یاب افراد کو ویکسین لگا کر تحقیق کی گئی ہے جس سے ثابت ہو اکہ کورونا سے صحتیاب کیلئے ویکسین کی ایک ڈوز ہی کافی ہے ،فائزر اور موڈرنا ویکسین کی ایک ڈوز ہی قوت مدافعت پیدا کردیتی ہے ، اس لیے دوسری ڈوز کی ضرورت نہیں ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…