ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

کیا آپ بھی بیر کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں

datetime 4  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(یواین پی)اس موسم میں جو پھل بازاروں میں عام دستیاب ہوتا ہے وہ ہے بیر، جو ہر سال کچھ ہفتوں کے لیے کھانے کو ملتا ہے۔عام طور پر اس کی زیادہ تر پیداوار جنوبی ایشیائ میں ہی ہوتی ہے اور اس کا منفرد کھٹا میٹھا ذائقہ اور مختلف رنگ ہوسکتے ہیں۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ پھل صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے؟اگر نہیں تو جان لیں کہ یہ پھل صحت کو کس طرح بہتر بناتا ہے۔

اچھی نیند میں مددگاربیر کو روایتی چینی ادویات میں نیند کے مسائل جیسے بے خوابی کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پھل اور اس کا بیج فلیونوئڈز، صابونین اور پولی سیکرائیڈ سے بھرپور ہوتے ہیں، صابونین وہ جز ہے جو قدرتی نیند کے لیے مدد دیتا ہے، وہ پورے اعصابی نظام کو سکون پہنچا کر جلد سونے میں مدد دیتا ہے۔پرانی قبض سے نجات اگر آپ اکثر قبض کا شکار رہتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہنہ یا دیرینہ قبض کا، تو بیر اس کا اچھا علاج ثابت ہوسکتا ہے۔ دیرینہ قبض ایسا مرض ہوتا ہے جس کے بارے میں لوگ بات کرنے سے ہچکچاتے ہیں اور اس سے معدے کی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ مٹھی بھر بیر اس مسئلے سے نجات دلانے میں مدد دے سکتے ہیں، جس کی وجہ ان میں اعلیٰ معیار کی فائبر کی موجودگی ہے جو ہاضمے اور آنتوں کی سرگرمیوں کو بہتر کرتی ہے۔ذہنی بے چینی دور کریبیر دماغ اور اعصابی نظام کو سکون پہنچانے والا پھل ہے، جبکہ ذہنی بے چینی میں بھی کمی لاتا ہے۔ اس کے اثرات ہارمونز کی سطح پر کام کرکے ذہن اور جسم کو سکون بخشتے ہیں۔وٹامن سی سے بھرپوراس پھل میں وٹامنز اور ایٹی آکسائیڈنٹس کا خزانہ ہے خصوصاً وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، جو جسم میں گردش کرنے والے فری ریڈیکلز کے خلاف مزاحمت کرتا ہے جبکہ جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط کرکے موسمی بیماریوں کو دور کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ہمارا جسم وٹامن سی بنانے میں ناکام رہتا ہے اور غذائوں کے ذریعے ہی اسے حاصل کیا جاتا ہے۔بلڈ پریشر کے خلاف بھی مفیدبیر میں نمک کی سطح کم جبکہ پوٹاشیم زیادہ ہوتا ہے اور یہ دونوں عناصر اس پھل کو بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ پوٹاشیم خون کی شریانوں کو سکون پہنچاتا ہے جس کے نتیجے میں خون کی روانی ہموار اور بلڈ پریشر مستحکم رہتا ہے۔ یہ بھی جان لیں کہ بلڈپریشر کا بڑھنا امراض قلب، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھاتا ہے یعنی بیر ان جان لیوا امراض کا خطرہ کم کرتے ہیں۔خون کی گردش بہتر کرے ا ئرن اور فاسفورس کی موجودگی کے باعث بیر خون کی گردش کو ریگولیٹ کرنے میں مدد دیتا ہے، یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ آئرن کی کمی اینیمیا یا خون کی کمی کے مرض کا باعث بنتی ہے جو کہ مسلز کی کمزوری، سر چکرانے، بدہضمی، سر کا ہلکا پن اور دماغی افعال کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ہڈیوں کی صحت بہتر بنائیبیر کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ کیلشیئم، فاسفورس اور آئرن جیسے اجزاء ہڈیوں کی مضبوطی بہتر کرتے ہیں، ہڈیوں کی کمزوری کے شکار فرد اس پھل کو کھانا عادت بنائیں تو وہ بیماری کے اثرات کو ریورس کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…